پاکستان کا کرتارپور راہداری کے افتتاح میں سابق بھارتی وزیراعظم کو بلانے کا فیصلہ

0
695

پاکستان نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو مدعو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب ایک بہت بڑا پروگرام ہے، جس کی ہمیں بے حد خوشی ہے اور پاکستان اس کی بھرپور تیاری کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اس میں ذاتی دلچسپی ہے اور اسی لیے ہم بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو دعوت دینا چاہتے ہیں کہ وہ اس تقریب میں آئیں کیونکہ ان کا یہ عقیدہ بھی ہے اور وہ ہمارے لیے بہت محترم ہیں۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان وقت پر کرتارپور راہداری کھول دے گا، بھارت اپنے کام کا خود ذمہ دار ہے‘

بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ من موہن سنگھ سکھوں کی نمائندگی بھی کرتے ہیں، لہٰذا میں حکومت پاکستان کی طرف سے اور بطور وزیرخارجہ انہیں دعوت دے رہا ہوں کہ وہ آئیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم من موہن سنگھ کو تحریری طور پر دعوت دینے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں جبکہ ہم باقی سکھ برادری کو بھی دعوت دیتےہیں کہ وہ آئیں اور بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کی خوشی میں شریک ہوں۔

SHARE

LEAVE A REPLY