پاکستان میں سانس کی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ

0
243

طبی ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ پاکستان میں سانس کی نالیوں کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے ، ہر سال 70 لاکھ افراداس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں،2020 تک یہ بیماری اموات کی سب سے بڑی وجہ بن جائےگی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سانس کی نالیوں بیماری زیادہ تر انسان خود پیدا کرتا ہے، 40 سے 45 سال کی عمر میں لاحق ہونے والی اس بیماری کی بڑی وجہ سگریٹ نوشی ہے، اس کے علاوہ یہ عارضہ موروثی بھی ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ لوگ سگریٹ پیتے ہیں جن میں 33 فیصد مرد اور4 اعشاریہ 37 فیصدخواتین شامل ہیں، کمرے میں سگریٹ کے دھویں کا اثر 6 گھنٹے تک رہتا ہے، گوبر اورمچھر بھگانے والے کوائل کا دھواں بھی سانس کی بیماری پھیلاتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سانس کی بیماری لگ جائے تو مشکل سے جاتی ہے، اگلی نسلوں کو سانس کی بیماری سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ تمباکو نوشی اورزہریلے دھویں سے دوررہا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY