خیبرپختونخوا کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیےگئے ہیں۔ گریڈ 20 کے افسر محمد ایاز کو سیکرٹری فنانس خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔
گریڈ 19 کے آفاق وزیر کو ڈپٹی کمشنر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔منصور ارشدڈپٹی کمشنر چارسدہ، نصراللہ ڈپٹی کمشنر صوابی مقرر کیے گئے ہیں۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر مردان ، ضیاء الرحمان ڈپٹی کمشنر بنوں تعینات کیےگئے ہیں۔ شاہد رفیق ڈپٹی کمشنر لکی مروت ، حامد اقبال ڈپٹی کمشنر کرک مقرر کیےگئے ہیں۔بہزاد عادل ڈپٹی کمشنر ابیٹ آباد ، یاسر علی خان ڈپٹی کمشنر مانسہرہ،گوہر علی خان ڈپٹی کمشنر بٹ گرام ، عدنان ابرار ڈپٹی کمشنر سوات، شہریار قمر ڈپٹی کمشنر اپر سوات، دل نواز خان ڈپٹی کمشنر اپر دیر، شاہ رخ علی کمشنر ہزارہ ڈویژن اور اقبال حسین کمشنر ملاکنڈ ڈویژن تعینات کیےگئے ہیں۔













