چین میں قومی پتنگ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں آسمان پر اُڑتی رنگ برنگی پتنگیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
چین کے شہر لانگ فانگ میں منعقد ہونے والے اس سالانہ پتنگ میلے میں چین کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں پتنگ بازوں نے شرکت کی اور اپنے ہاتھ سے تیار کی گئیں پتنگوں سے پتنگ بازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔
چین میں نیشنل کائٹ چیمپئن شپ کا انعقاد
منفرد نوعیت کے اس میلے میں مختلف ٹیموں نے اپنی نت نئی اور انوکھی پتنگوں کے ساتھ شرکت کی تاہم شرکاء نے اپنی تیار کردہ منفرد اشکال کی رنگ برنگی پتنگیں فضامیں اُڑائیں تو آسمان رنگین ہوگیا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس پتنگ میلے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔













