بھارت: 918 کلو کھچڑی بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ

0
139

بھارت کےدارلحکومت نیو دہلی میں 918 کلوکھچڑی بنانےکا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا گیا ہے۔
بھارت کے مشہور شیف سنجیوو کپور اور ایک نجی این جی او کی جانب سے اس فوڈ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پچاس لوگوں کی مشترکہ محنت کے بعد یہ کھچڑی تیار کی گئی ہے۔

پروجیکٹ منیجرنےبھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ بھارت کا نام سب سے زیادہ کھچڑی بنانے پر گینز ورلڈ ریکارڈبک میں درج کیا گیا ہے۔‘
سنجیوو کپور کے علاوہ دیگر شیفس نے بھی مختلف دالوں، سبزیوں اور چاول کی مدد سے تیار ہونے والی اس ڈش کو بنانے میں بھر پورکردار ادا کیا ۔

ڈش میں تڑکا لگاتے ہوئے یوگا گرو ’رام دیو بابا‘ نے کہا کہ ’کھچڑی ایک صحت مند، غذائیت سے بھرپور’سُپر فوڈ ‘ہے جسے صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے اور عنقریب اسے ’برینڈ انڈیا‘ کے طور پر متعارف کرایا جائے گا۔‘
ایونٹ کے ترجمان کے مطابق پروگرام کے بعد یہ کھچڑی یتیم خانوں میں تقسیم کردی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY