خواجہ محمد مصطفے کو اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا

0
1759

جب احمد مرسل نہ رہے کون رہے گا

اسلام آباد میں مقیم معروف عزادار اور مرحوم خواجہ مرتضی کے فرزند جو ۲۸ فروری کی شب اتقال کر گئے تھے ۲۹ فروری کی سہ پہر انکی تدفین اسلام آباد کے قبرستان میں عمل میں آئی اور رسم قل پیر دو مارچ کو مرکزی امامبارگاہ اسلام آباد میں ہونگے جہاں قران خوانی کے بعد مجلس عزا سے سید منتظر عباس نقوی خطاب فرمائیں گے

مرحوم خواجہ مصطفے امریکہ میں مقیم معروف براڈکاسٹر سید اظہار کاظمی کی اہلیہ شاہدہ کاظمی کے بھی بھائی تھے اور اسکے علاوہ صفدر ھمدانی کے ہم زلف ، ماہ پارہ کے بہنوئی اور گلناز ابراہیم کے شوہر ابراہیم مرتضی کے بڑے بھائی تھے

انکی نماز جنازہ بروز ہفتہ29 فروری بعد از نماز ظہرین ڈیڈھ بجے مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آباد میں ادا کی گئی جس میں اہل خانہ دوستوں عزیزوں اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد شدید بارش کے دوران تدفین جی ایٹ کے قبرستان میں ہوئی

عالمی اخبار سب اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہے اور مغفرت کے لیئے دعا گو ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY