دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے کابل شہر کی ایک عسکری جامعہ کے مرکزی دروازے پر ہوئے ایک خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

اس گروہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغان فوج کے ایک اجتماع کو خودکش حملے کا نشانہ بنانے والا اس کا جنگجو تھا۔ واضح رہے کہ کابل میں ہوئے اس حملے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کابل پولیس کے ترجمان کے مطابق جمعرات کے روز ہوئے اس واقعے میں دیگر 16 افراد زخمی بھی ہوئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY