عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کا کیس سماعت کےلیےمقرر

0
62

عالمی عدالت انصاف نے پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے دہشت گرد اور جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس سماعت کے لیے مقررکردیا۔

تفصیلات کے مطابق کلبھوشن یادیوکیس کی سماعت آئندہ برس فروری میں ہو گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں فروری 2019 میں ایک ہفتہ روزانہ کی بنیاد پر کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت ہو گی۔

واضح رہے کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے گرفتار کیا تھا۔ کلبھوشن پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں۔

رواں برس 10 اپریل 2017 کو کلبھوشن یادیو کو جاسوسی، کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی گی تھی۔

لیکن بھارت کی جانب سے عالمی عدالت میں معاملہ لے جانے کے سبب کلبھوشن یادیو کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY