جرمنی میں پناہ گزینوں کے خلاف حملوں میں اضافے کا رجحان

0
1193

جرمن حکام کے مطابق رواں برس کے دوران رہائش کے متلاشی پناہ گزینوں کے خلاف ہونے والے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دوسری جانب جرمنی پہنچنے والے مہاجرین کی آمد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ جرمنی کے وفاقی ادارہ برائے جرائم  نے اخبار نوئن اوسنابرُؤکر کو بتایا کہ رواں برس جنوری سے اکتوبر تک پناہ گزینوں کے خلاف 832 حملوں کی شکایات پولیس کو موصول ہو ئی ہیں۔

گزشتہ برس اسی عرصے میں ایسے جرائم کی تعداد 637 تھی اور پورے سال میں ایک ہزار سے زائد حملے کیے گئے تھے۔ ادارے کے مطابق اب ایسے جرائم کی شرح میں بظاہر کمی رونما ہو چکی ہے۔ زیادہ تر حملوں میں انتہائی دائیں بازو کے افراد ملوث ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY