امریکا سپریم کورٹ میں پچیس اپریل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بعض مسلمان اکثریتی ملکوں کے شہریوں پر امریکا کا سفر کرنے پر پابندی کے احکامات کی قانونی حیثیت کے تعین کرنے کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔ مختلف ریاستی عدالتوں کی جانب سے حکم امتناعی کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ برس منصب صدارت سنبھالنے کے فوری بعد یہ حکم جاری کیا تھا اور اُس کے خلاف ہوائی کی عدالت نے سب سے پہلے اسٹے آرڈر جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جون کے آخر میں فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ سفری پابندیوں کو عبوری طور پرجاری رکھنے کی اجازت ٹرمپ انتظامیہ کو سپریم کورٹ پہلے ہی دے چکی ہے۔












