یونان میں کورونا وائرس کے 453 نئے کیسز کی تصدیق

0
1001

یونان میں کووڈ-19 کے 453 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جو ملک میں کورونا وائرس کی ایک دن میں رپورٹ ہونے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔

حکام کے مطابق یونان میں فروری کے آخر میں کورونا رپورٹ ہوا تھا اور اب تک کیسز کی مجموعی تعداد 15 ہزار 595 ہوچکی ہے جبکہ 344 اموات رپورٹ ہوئیں۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ 184 کیسز جزیرہ لیسبوس میں قائم مہاجر کیمپ میں سامنے آئے اور 174 کیسز گریٹر ایتھنز میں رپورٹ ہوئے۔

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں کے بعد ملک میں طبقاتی طور پر تقسیم کے حوالے سے بحث چھڑ گئی۔

خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق بندشوں سے تقریباً 8 لاکھ 60 ہزار شہریوں کا روزگار متاثر ہوا ہے۔

دوسری جانب شہریوں نے حکام کے اقدامات کو غریب طبقے کو نشانہ بنانے کا باعث قرار دیتے ہوئے احتجاج شروع کردیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY