مختصر لباس پہن کر پرفارم کرنے میں حرج نہیں: کترینہ کیف

0
1629

اداکارہ کترینہ کیف کے مطابق آئٹم سانگ کرنے اور ان میں قدرے مختصر لباس پہن کر پرفارم کرنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ وہ ایسے گانوں میں پرفارمنس کو اپنا اعزاز سمجھتی ہیں۔

حال ہی میں ان کا ریلیز ہونیوالا گانا ’’حسن پرچم‘‘ بھی مداحوں میں بیحد مقبول ہو گیا اس میں بھی وہ ماضی کے دیگر گانوں کی طرح نیم عریاں لباس میں ڈانس کرتی دکھائی دیں۔ لوگوں کی جانب سے بولڈ سمجھے جانے پر کترینہ کیف نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا انہیں یہ سن کر اچھا لگتا ہے کہ مداح انہیں پرکشش سمجھتے ہیں۔
اداکارہ نے وضاحت کی کہ نیم عریاں لباس پر بولڈ پرفارمنس دینے پر انہیں خود مختاری کا احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے اس خیال کو بھی مسترد کر دیا کہ لباس، میک اپ اور ادائیں کوئی معنی نہیں رکھتیں، اہم بات یہ ہے کہ آپ خود کو کس طرح پر سکون اور با اعتماد سمجھتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY