صومالی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت موغادیشو میں گھس کر وہاں متعدد افراد کو یرغمال بنا لینے والے عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سکیورٹی فورسز کے مطابق جمعرات کو شدت پسند تنظیم الشباب سے وابستہ عسکریت پسندوں نے ہوٹل مکہ المکرمہ کے باہر ایک بم دھماکا کیا تھا اور اس ہوٹل میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ اس واقعے میں کم از کم 29 افراد ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق اس ہوٹل میں موجود عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد یہ آپریشن ختم ہو چکا ہے۔












