امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن و مصالحت، زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان پر امریکی سفارتخانے نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے 17 سے 20 جنوری تک پاکستان کا دورہ کیا۔
ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق زلمے خلیل زاد کادورہ دسمبر کے دورہ پاکستان کا تسلسل تھا، اور انھوں نے وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سےملاقات کی اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی۔
ترجمان امریکی سفارتخانہ نے مزید کہا کہ زلمے خلیل زاد نےسیکرٹری خارجہ،آرمی چیف اور سفارتی حلقہ احباب سےبھی ملاقاتیں کیں۔انکا کہنا تھا کہ دونوں طرف سے افغان عمل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔اورزلمے خلیل زاد نےزوردیا کہ افغانستان میں امن سے تمام خطےکوفائدہ ہوگا۔












