طالبان کے ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم بیس افغان فوجی اور پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق یہ حملہ جمعرات کو افغان صوبے بادغیس کے مغرب میں واقع ایک فوجی اڈے پر کیا گیا۔
اس حملے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ طالبان نے جس وقت اس اڈے پر حملہ کیا، اس وقت وہاں تقریباﹰ چھ سو سکیورٹی اہلکار موجود تھے۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔












