وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور نعیم الحق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی واپسی پر بول پڑے۔
ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عدالت نے 2ہفتے کا ریلیف دیا ،شہباز شریف نے 2 ماہ لگادیے۔
انہوں نے کہاکہ جس طرح کی پھرتیاں شہباز شریف نے لندن میں دکھائیں یہ بیماری کے نام پر قوم کی دل آزاری ہے۔
نعیم الحق نے کہا کہ امید ہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن میں قیام کے بعد تازہ دم ہوگئے ہوں گے۔
ان کا کہناتھاکہ توقع ہے کہ لندن کے کیفے،ہائیڈپارک اور شاپنگ کے بعد ان کے رویے میں مثبت تبدیلی آئے گی ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہاکہ امیدہےکہ شہباز شریف بجٹ سیشن میں مثبت اورتعمیری رویہ اختیار کریں گے۔
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ انتشار کی سیاست چھوڑیں اورصحت مندانہ بحث کو فروغ دیں ۔











