وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کو تمام صوبائی محکموں کی کارکردگی جانچنے کا اختیار مل گیا۔
پنجاب حکومت نےشہباز گل کو اختیارات دینے کا خصوصی نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
تمام صوبائی سیکرٹریز،کمشنرز،آئی جی پولیس اور دیگر اداروں کو بھی نوٹی فکیشن کا پابند ہونے کے احکامات مل گئے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کی خدمت اور انتظامی امور کو بہتر انداز میں چلانے کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اصلاحات کا آغاز کیا گیا ہے۔












