پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20سریز کا ہنگامہ خیز میلہ ،اتوار سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سج رہا ہے،اس سیریز کا سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

پی ایس ایل فائنل کی طرز پر سیکیورٹی کے 5 حصار ہوں گے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے اطراف 6 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔

سیریز کیلئے ٹریفک کے ساتھ سیکیورٹی پلان بھی بنا لیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے رینجرز، پولیس اور ٹریفک حکام کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی، بتایا کہ پلان پی ایس ایل فائنل کی طرز پر بنایا گیا ہے۔

رینجرز کے بریگیڈیئر شاہد نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کےاندر کی سیکیورٹی رینجرز سنبھالے گی۔

ڈی آئی جی ایسٹ ذوالفقار لاڑک نےکہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے، سیکیورٹی کیلئے پانچ لیئرز بنائی گئی ہیں، اسٹیڈیم کے اطراف پولیس کے 6ہزار سےزائد اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک عمران یعقوب نے کہا کہ اسٹیڈیم کے اطراف کی چار سڑکیں اتوار کے دن دو بجے بند کی جائیں گی۔

پلان کےتحت یونیورسٹی روڈ، اسٹیڈیم روڈ کے قریب دکانداروں کو میچ کے دنوں میں کاروبار بند رکھنے کا کہا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY