ٹوکیو اولمپکس کے میڈلز ٹیبل پر چین نے میزبان جاپان سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ مزید تین طلائی تمغوں کے ساتھ تعداد 15 ہوگئی، جاپان نے بھی 15 سونے کے تمغے جیت لیے لیکن مجموعی برتری میں چین آگے ہے، امریکا 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
ٹوکیو اولمپکس کے چھٹے روز چار ضرب چار سو میٹر فری اسٹائل میں چین اور امریکا کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، چینی سوئمرز نے سات منٹ اور 4 اعشاریہ 33 سیکنڈز کے ساتھ طلائی اور امریکا نے سات منٹ چار اعشاریہ سات تین سیکنڈز کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ آسٹریلیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تینوں ٹیموں نے مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کرکے ورلڈ اور اولمپک ریکارڈ توڑا۔












