جرمنی میں حکومت سازی کے لیے ممکنہ اتحادی جماعتوں کے مابین جاری مذاکرات کا سلسلہ آج جمعے کی علی الصبح اچانک رک گیا۔

ذرائع کے مطابق چانسلر انگیلا میرکل کی قیادت میں کرسچن ڈیموکریکٹس، فری ڈیموکریکٹ پارٹی( ایف ڈی پی) اور گرینز کے مابین بات چیت پندرہ گھنٹوں تک جاری رہی تاہم مہاجرین، تحفظ ماحول اور مالیاتی پالیسیوں کے حوالے سے اختلافات ابھی دور نہیں ہو سکے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ آج دوپہر دوبارہ سے شروع ہوں گے۔ جرمنی میں اس ممکنہ سیاسی سمجھوتے کو ’جمائیکا‘ اتحاد کا نام دیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY