گستاخانہ خاکے، شاہ محمود قریشی کا ہالینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ

0
87

وزیرخارجہ شاہ محمود نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر ہالینڈ کے وزیرخارجہ سے رابطہ کرکے مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ نے ڈچ ہم منصب اسٹف بلوک سے گستاخانہ خاکوں سے متعلق معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ایسےاقدامات سےتمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے،نفرت اور عدم برداشت کو تقویت ملے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں سے متعلق تمام علما و مشائخ کے جذبات سے آگاہ ہیں مگر ایسے معاملے پر صرف پاکستان کے کچھ کرنے کا کوئی اثر نہیں ہو گا،تمام مسلم ممالک کے ساتھ مل کر ایک موثر آواز اٹھانا ہوگی۔

ادھر ہالینڈ کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ گستاخانہ خاکوں سے اُن کی حکومت کا کوئی تعلق نہیں، یہ ایک انفرادی عمل ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دفتر خارجہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ مواد کے خلاف او آئی سی سے مل کر مشترکا مؤقف اپنانا ہو گا، نیویارک میں کونسل آف فارن منسٹرز کے فورم پر بھی معاملہ اُٹھاؤں گا۔

انہو ں نے بتایا کہ اس معاملے پر ترکی کے وزیر خارجہ کو خط لکھا، انہوں نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY