برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر روکے گئے پی آئی اے کے طیارے سے بڑی مقدار میں ہیروئن بر آمد ہوئی ہے۔
نیشنل کرائم ایجنسی کے ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے،تاہم تحقیقات جاری ہے۔
نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق بارڈر فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن بر آمد کی۔
برطانوی حکام نے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے والے پی آئی اے کے جہاز کا معاملہ نیشنل کرائم ایجنسی کے سپرد کر دیا تھا۔
اس دوران جہاز کے عملے سے سوالات میں اس بات پر زوردیا گيا کہ وہ جہاز میں کہاں ڈیوٹی پر مامور تھے۔
آٹھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد عملے کو جانے کی اجازت تو دے دی گئی البتہ ان کے ضبط شدہ پاسپورٹ کل تک ملنے کا امکان ہے












