ترقی یافتہ سات صنعتی ممالک کے وزرائے خزانہ نے اٹھارہ سمتبر کو ہونے والے اجلاس میں شمالی کوریا کی ’غیر قانونی و ناجائز سرگرمیوں‘ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت نگرانی اور کنٹرول کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وزرائے خزانہ کے اجلاس میں اس پہلو پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی گئی کہ شمالی کوریا کسی نہ کسی طرح انٹرنیشنل پابندیوں کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہا ہے۔ جی سیون کے وزارائے خزانہ کے اجلاس میں برطانیہ، فرانس، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکا کے علاوہ یورپی یونین بھی شریک تھی۔
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکا نے پیونگ یونگ کے ساتھ حال ہی میں اعلیٰ سطحی مذاکراتی عمل کی حیران کن خبریں سامنے آئی ہیں۔












