رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹادیا

0
54

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی کے سربراہ فاروق ستار کو کنوینر شپ کے عہدے سے فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پارٹی کے ڈپٹی کنونیر کنور نوید جمیل نے پارٹی کی ذمہ داریوں سے فاروق ستار کو مائنس کرنے کا اعلان کیا ۔
رابطہ کمیٹی ڈپٹی کنوینر نےکہا کہ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اعتماد میں لیے بغیر پارٹی آئین میں تبدیلی کر کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی اوردھوکا دیا ۔
نوید جمیل نے یہ بھی کہاکہ فاروق ستار پر بہت سارے الزامات ہیں ،جن میں سنگین ترین بات یہ ہے کہ انہوں نے رابطہ کمیٹی کے علم میں لائے بغیر پارٹی کے آئین میں تبدیلی کی اور خود کو مطلق العنان سربراہ بنایا۔
ان کا کہناتھاکہ فاروق ستار نے بہت سے معاملات میں رابطہ کمیٹی کے اختیارات استعمال کیے،جن میں پارٹی ٹکٹ، عہدیداروں کو شامل کرنے اور پارٹی سے نکالنے کے فیصلے شامل ہیں۔
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر نے مزید کہا کہ فاروق ستار نے کئی معاملات میں رابطہ کمیٹی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ،پارٹی کنوینر کے اقدامات کی وجہ سے ایم کیو ایم جیسی منظم جماعت کی الیکشن کمیشن میں گزشتہ دنوں رجسٹریشن کینسل ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ مطلق العنان پارٹی سربراہ بننے کے لئے لوگوں کو پارٹی سے نکالنے اور منتخب نمائندوں کو نامزد کرنے کا اختیار بھی لیا ،ہم چاہتے تھے کہ گھر کا معاملہ گھر ہی میں رہے۔
کنور نوید جمیل نے پارٹی کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار فاروق ستار نے قرار دیااور کہا کہ انہوں نے رابطہ کمیٹی کو بتائے بغیر ارکان کو چننے اور فارغ کرنے کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لیے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ کے کے ایف ایک فلاحی ادارہ ہے، فارو ق ستار اس کے چیف ٹرسٹی ہیں،لیکن انہوں نے فلاحی ادارے کو بھی تباہ کردیا ،اس حوالے سے رابطہ کمیٹی کہتی رہ گئی ،کچھ نہ کیا گیا۔
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر نے یہ بھی کہا کہ پورا کراچی سمجھا جارہا تھا پر فاروق ستار سمجھنے کو تیار نہ ہوئے

SHARE

LEAVE A REPLY