سرکلر ریلوے کے حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں کمشنر کراچی سمیت تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعقلہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکلر ریلوے کی اراضی پر قائم ساڑھے چار ہزار گھر گرائے جائیں گے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ زمین پر قابض افراد کو پہلے نوٹسز جاری کئے جائیں گے جس کے بعد زمین پر سے ہر قسم کا قبضہ فوری ختم کروایں گے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سرکلر ریلوے کے منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ پارٹی قیادت کی ہدایت ہے کہ شہریوں کو ٹریفک جام کے مسائل سے نجات دلائی جائے۔ سرکلر ریلوے سمیت ٹرانسپورٹ کے دیگر منصوبے بھی جلد مکمل کرینگے۔

SHARE

LEAVE A REPLY