پنجاب میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ

0
182

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔

لاہور میں نماز عید ادا کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پوری قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قوم کو عید الاضحیٰ اور نئے پاکستان کی مبارکباد دیتا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو میں عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، نہ کرپشن کریں گے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے۔ ہمیں تبدیلی لانی ہے، اس کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عید پاکستان میں تبدیلی کی بنیاد بنی ہے، نئے پاکستان کی خوشی نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید پر محروم طبقے کے ساتھ خوشیاں بانٹنا قومی و دینی فریضہ ہے، وطن کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو یاد رکھنا ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ بھی کیا ہے۔

عثمان بزداردارالشفقت کے دورے کے بعد اچانک انسٹی ٹیوٹ پہنچے جہاں انہوں نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔

انہوں نے کہا کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد خصوصی توجہ کے مستحق ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY