چیف جسٹس کا سندھ کے اساتذہ کو دو روز میں تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم

0
776

محکمہ تعلیم کے ملازمین کی سنی گئی، چیف جسٹس نے دو روزمیں تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم جاری کر دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد اساتذہ نے چیف جسٹس کے حق میں‌نعرہ بازی کی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر مظاہرے کا نوٹس لیتے ہوئے خواتین اساتذہ کو طلب کیا۔ خواتین اساتذہ تنخواہ نہ ملنے کے خلاف احتجاج کر رہی تھیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے مظاہرین کے مطالبات سن کر چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری تعلیم کو فوری طلب کیا اور دو روز میں محکمہ تعلیم کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم جاری کیا۔

مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے 6سال تک ہماری فریاد نہیں سنی، چیف جسٹس نے ہماری فریاد سن کرتنخواہیں جاری کرنے کا حکم کیا۔ یاد رہے کہ سندھ کے 6 ہزار 700اساتذہ کو6 سال تنخواہ ادا نہیں کی گئی

SHARE

LEAVE A REPLY