وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران لی گئی تصویر لیک ہونے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں حسین نواز کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی سربراہی میں کمیشن بنوا کر پتہ لگوایا جائے کہ جے آئی ٹی سے تصویر لیک کیسے ہوئی۔
حسین نواز نے استدعا کرتے ہوئے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا، اپنی درخواست میں حسین نواز نے جے آئی ٹی اراکین پر بھی اختیارات کے غلط استعمال کا الزام لگایا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ تصویر لیک ہونے کے ذمہ دار جے آئی ٹی سربراہ اور اراکین ہیں، تصویر لیک ہونا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اس کا مقصد تضحیک کرنا تھا۔
خواجہ حارث ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں حسین نواز نے کہا کہ تصویر لیک کر کے آئندہ طلب کیے جانے والوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کے رحم و کرم پر ہوں گے

SHARE

LEAVE A REPLY