فوجی عدالتوں کے ازسرنوقیام اور مدت کے کے معاملے پر پارلیمانی جماعتوں میں اختلافات برقرار ہیں،معاملہ دوبارہ ذیلی کمیٹی میں آگیا۔ آئینی ترمیم کے مسودے اور عدالتوں کے مدت پر غور کیا جائے گا۔

فوجی عدالتوں کے ازسر نو قیام کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا، سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور نہیں ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق،فوجی عدالتوں کےازسرنو قیام کامعاملہ دوبارہ ذیلی کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر دیا گیا ہے۔ذیلی کمیٹی آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے کو حتمی شکل دے گی۔

آئینی ترمیم میں مذہب کے نام پر دہشت گردی کے الفاظ نکالنے پر پارلیمانی رہنماؤں میں اختلافات برقرار ہے۔ذیلی کمیٹی تمام جماعتوں کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے آئینی مسودہ تیارکرے گی

SHARE

LEAVE A REPLY