بلوچستان کے علاقوں سبی، خاران اور لورالائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
زلزلے پیما مرکز کے مطابق اتوار کی دو پہر 11 بجکر 34منٹ پر سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےجن کی
شدت ریکٹراسکیل پر 4 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلے کا مرکزسبی سے55کلومیٹرجنوب مشرق میں تھا، خاران میں اتوار کی شام 5 بجکر 43منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔
ضلع لورالائی میں بھی اتوار کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز لورالائی کے مغرب میں 58کلومیٹر دور تھا۔
صوبے کے تینوں علاقوں میں آج آنے والے زلزلوں سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔












