ایرانی حکومت عالمی عدالتِ انصاف میں امریکی پابندیوں کے خلاف دائر اپیل کی سماعت میں اپنے دلائل پیش کرے گی۔ تہران حکومت کا موقف ہے کہ واشنگٹن کو ایسی پابندیوں کے نفاذ کا اختیار نہیں ہے اور ایران کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ تاوان کی صورت میں کیا جائے۔ ایرانی حکومت کے مطابق وہ سن 2015 کی جوہری ڈیل کا احترام کر رہی ہے۔ منگل اٹھائیس اگست کو امریکی وکلاء اپنی حکومت کا دفاع کرتے ہوئے عالمی عدالت دائرہٴ اختیار کو چیلنج کر سکتے ہیں۔ ایران نے یہ درخواست جولائی میں دائر کی تھی جب ٹرمپ انتظامیہ نے اگست سے تہران پر پابندیوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY