بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ معصوم بچے متاثر ہو رہے ہیں۔

کانگریس کی سیکریٹری جنرل پریانکا گاندھی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سوال اٹھایا ہے کہ ایسی حکومت کہیں دیکھی ہے جو ترقی کی بات کرتی ہو اور بچوں کو اسکول سے دور رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت نے کشمیر کی آنے والی نسل کو کیا پیغام دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے جاری بھارتی لاک ڈاؤن کے سبب تعلیمی اور کاروباری ادارے بند ہیں، جبکہ وہاں کے بیرونی دنیا سے رابطے منقطع ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی قابض فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کا آج 61 واں روز ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY