اسلام ایک آسان مذہب تھا مگر اب (4) شمس جیلانی

0
547

ہم نے وعدہ کیا تھا اپنے پچھلے مضمون میں کہ اسلام ایک آسان سا مذہب تھا مگر اس کو انتہائی مشکل بنا دیا گیا ہے! ابتدائی دور سے دیکھ جا ئیں کے حضور نے ﷺ جو جیسا آدمی آیا اور اس نے یہ مطالبہ کیا کہ میں اسلام لانے کو تیار ہوں لیکن مجھے اتنا یاد نہیں رہتاکوئی چند مختصرکلمات مجھے عطا فر مادیجئے تاکہ میں وہ یاد کرلوں اور جنتیوں میں شامل ہوجا ؤں؟حضور ﷺ نے ازراہ کرم وہی کچھ اس کو یاد کرنے کو فرمادیا جوکہ اس کے لئیے یاد کرنا ممکن تھا؟ اس پر بہت سے لوگ مجھ سےکہہ سکتے ہیں کہ وہ اسلام کا ابتدائی دور تھا جبکہ ایسا ہوا کرتا تھا، جب انہو ں ﷺنے یہ طریقہ اختیار فرمایا تھا؟ میں یہ بات مان لیتا ہوں؟ مگر جب مدینہ منورہ اسلام پر مشتمل پورا دین نافذ ہوگیا؟ طب تک تو کوئی مجبوری باقی نہیں رہی تھی پھر بھی وہی پریکٹس جارہی اور باہر سے بدو قبائل اپنی مرضی اور شرائط کے ساتھ آتے رہے اور خود کو پیش کر تے رہے اور اپنی مراد پاتے رہے سب آخری وفد طائف کا آیا کہ جس نے شرط لگا ئی کہ ہم نماز نہیں پڑھیں گے اور اپنے بتوں کو ہم اپنے ہاتھ سے نہیں ڈھائیں گے حضورﷺنے یہ بھی منظور فرمالیا۔ خصوصا ً خواتین کے طبقے پر جنہیں حضور ﷺ سب سے زیادہ ہرطریقہ سے خیال فرماتے تھے ان سے سے تو اکثر پانچ باتوں پر بیعت لیتے رہے اور اس کے لیئے انہوں ﷺ نے مستقل طور پر حضرت عمر ؓ فاروق کو اپنی طرف سے بیعیت لینے کی اجازت دی ہوئی تھی۔اس کو بھی چھوڑ ئیے حضرت معاذ بن جبل ؓ کے خلاف صحابہ ؒ کرام نے شکایت کی وہ بڑی بڑی صورتوں کے ساتھ نماز پڑھا تے ہیں؟ حضو ر ﷺ نے انہیں ؓ اپنے دربار میں بلاکر فرمایا کہ یہ چھوٹی سورتیں کائے کے لئیے ہیں کیا تم لوگوں کو اسلام سے بھگانا چاہتے ہو۔ خیال رکھا کرو کہ تمہارے پیچھے خواتین بھی ہوتی ہیں جن کے چھوٹے چھوٹے بچے بھی ہیں۔بوڑھے بھی ہیں کاروباری لوگ بھی ہیں۔ اس کے بعد جب وہ یمن کے پہلے نائب بنے تو حضور ﷺ ان کے ساتھ کئی میل پیدل چلتے ہوئے انہیں تعلیم بھی فرما تے اور ان کا امتحان لیتے رہے؟ پہلا سوال یہ تھا کہ وہا جا کر ان کے معاملات کے تمہیں ہی فیصلے بھی کرنے پڑیں گے تو تم کیا کروگے؟ انہوں نے عرض کیا کہ میں پہلے قرآن سے ہدایت لونگا اگر اس میں ہدایت نہ ملی تو میں آپ ﷺکے اسوہ ﷺ کو دیکھونگا اور اس میں بھی ہدایت نہ ملی تو میں اپنی رائے استعمال کرونگا؟ حضور ﷺ ان کایہ جواب سن کر بہت خوش ہوئے اور فرمایاپھر تو یہ امت کبھی گمراہ نہیں ہوگی؟
بہر حال یہ تو چند مثالیں ہیں جو میں نے جو یہاں پیش کردیں؟ ان مراعات سے جو چشمے پھوٹے ہر ایک کو اسلام ایک آسان دین لگنے لگا اور لوگ جوق در جوق اس میں شامل ہونے لگے؟ اس سلسلہ کی سب سے پہلی پیش رفت یہ ہوئی کہ نماز کے لیئے وضو لازمی تھا اب اس کے اجازت آگئی کہ اگر پانی نہ ہو تو بغیر وضوکے تعمم کر کے نماز پڑھی جا سکتی،پھر اسی چشم فلک نے یہ بھی دیکھا کہ اگر بارش ہورہی ہو تو آذان بدستورمسجد نبویﷺ سے ہورہی ہے مگر ساتھ میں اعلان بھی ہورہا ہے کہ نماز با جما عت نہیں ہوگی؟ لہذا نماز لوگ اپنے اپنے گھرو ں پر ادا کریں؟ سفر میں اجمائے بین الصلاتین کا حکم آیا۔ نماز خوف کا حکم جہاد کے موقعہ پر آیا، حاملہ خواتین کو مراعات ملیں میں دوددھ پلا نے والی خواتین کو مراعات میں؟ سب سے زیادہ مراعات بزرگوں کو ملیں۔ ایک حدیث کے مطابق نوے کی عمر کے بعد ان کے اگلے اور پچھلے گناہ معاف ہوگئے۔ اگر کوئی بزرگ عمر ِ ارذل کو پہنچ گیا تو فرشتوں کو حکم ہوگیا کہ اتنی عبادت اس کے کھاتے میں لکھتے جتنی پہلے کرتا تھاچاہیں اب یہ کرے یانہ کریے اور جس گھر میں وہ ہونگے وہاں کے لوگوں کے لئیے وہ رحمت ہونگے اور ان کی شفاعت بھی بروز قیامت ان کے لئیے سنی جا ئیگی؟ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات دیکھنا چاہیں تو سورہ حج کی آیت 7 ، احقاف کی 15 اور النحل 70ح ملاحطہ فرما ئیں۔حلال گوشت میسر نہیں تو حکم ہوا کہ جان بچا نے کے لیئے حرام بھی کھایا جاسکتا ہے بسمٓ اللہ پڑھ کر؟

SHARE

LEAVE A REPLY