پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
منگو دھوبی کے خواب میں بادشاہ بننے کی کہانی پر مشتمل نئی اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا۔ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواب میں بادشاہ کا دربار سجایا گیا ہے جس میں داخل ہوتے منگو دھوبی کیلئے ’شہنشاہ جنگل‘ کا خطاب دیا جاتا ہے۔
فلم کے ٹیزر کو یو ٹیوب اور فیس بک پر کچھ ہی دیر میں ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔













