جرمنی سمیت کئی یورپی ملکوں کے بہت سے شہروں میں لاکھوں شہریوں نے اتوار کے روز متحدہ یورپ کے حق میں مظاہرے کیے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی طرف سے متحدہ یورپ کے حق میں آواز بلند کرنے کا مقصد یورپی ریاستوں میں بڑھتی ہوئی قوم پسندانہ ذہنیت کی مخالفت کرنا ہے۔
ان مظاہروں کا سلسلہ 2016ء کے آخر میں عوامی سطح پر کام کرنے والی ایک تنظیم ’پَلس آف یورپ‘ یا ’یورپ کی نبض‘ کی طرف سے شروع کیا گیا تھا۔












