پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ ہم فوج پر تنقید کرتے بھی ہیں تو اس کی بہتری کے لئے کرتے ہیں اور تعمیری تنقید کرتے ہیں۔

پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ چوروں کا ٹولہ امریکی سازش کے تحت اس ملک پر مسلط کیا گیا، یہ سازشی ٹولہ اس ملک کا 30 سال سے خون چوس رہا تھا، آج ہمارے پر ہمیں کمزور کرنے کے لیے بٹھایا گیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ چوروں کے ٹولے کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ اب ہمیں ہرا نہیں سکتے، ان کو پتہ ہے کہ میچ کھیل کر جیت نہیں سکتے، اس لئے اب وہ سازشیں کررہے ہیں کہ کسی طرح عمران خان کو نااہل کروایا جائے۔ کبھی ان کا پالتو الیکشن کمیشن نااہل کرنے کے لئے کوشش کررہا ہے۔ عدالت میں مجھے دہشت گرد بنادیا گیا ہے۔ کوشش ہے کہ کسی طرح بس عمران خان میچ نہ کھیلے۔

عمران خان نے کہا کہ ’کسی طرح پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کوپاکستان کی فوج سے لڑایا جائے، یہ ان کی دوسری کوشش ہے، پہلے نااہل کرو اور ساتھ ساتھ کوشش کرو کہ پاکستان کی فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرکے لڑوائیں، اور پھر پاکستان کی عدلیہ کے خلاف، کہ پاکستان کے ادارے کسی طرح تحریک انصاف کے خلاف ہوں اور یہ میچ جیت جائیں بس۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ‘جو کچھ میں کہتا ہوں،ان کا پروپیگینڈا سیل بیٹھا ہوا ہے، وہ ہر چیز کو موڑ کر کوشش کرتا ہے کہ یا کسی طرح عدالت میرے خلاف ہو یا کسی طرح فوج میرے خلاف ہو۔’

عمران خان نے اتوار کے روز کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے یہ کہا تھا کہ آرمی چیف کی سلیکشن میرٹ پر ہونی چاہیے، کوئی بھی کسی کا خیر خواہ ہوتا ہے وہ ہمیشہ چاہے گا کہ ادارہ مضبوط کرنا ہے تو میرٹ پر سلیکشن ہو، کرکٹ ٹیم اچھی بنانی ہے تو میہرٹ پر سلیکشن ہو، اس میں کیا غلط بات کی تھی، میں نے کہا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو کسی صورت، ان دو ڈاکوؤں کو پاکستان کا آرمی چیف سلیکٹ نہیں کرنا چاہیےـ’

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ‘نواز شریف ملک کا مجرم ہے، اس کی بیرون ملک اربوں روپے کی جائیداد ہے، پاناما کیس میں پکڑا گیا، جھوٹ بول کر ملک سے بھاگا ہے، ذرا مجھے بتائیں کہ کیا ایک چور ، مفرور، بھگوڑے کو پاکستان کا آرمی چیف سلیکٹ کرنا چاہیے’۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ‘کیا ہم اتنے اہم عہدے ان چوروں کے ہاتھ میں دیں گے؟، نہیں دیں گے۔’ انہوں نے کہا کہ ‘جو باہر سے مسلط کئے گئے ہیں، جن کے پیسے اور دولت باہر پڑی ہے کیا ان کو پاکستان کو آرمی چیف کو اپوائنٹ کرنا چاہیے’۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ‘فوج بھی میری ، ملک بھی میرا، جتنے ادارے مضبوط ہوں گے ملک مضبوط ہوگا، عدلیہ مضبوط ہوگی ملک مضبوط ہوگا، فوج مضبوط ہوگی، ہم آزاد ہوسکیں گے۔ ہم کسی سامنے جھکیں گے نہیں، کوئی ملک ہمیں فتح نہیں کرے گا، جس طبرح ساری مسلمان دنیا میں آج عذاب آیا ہوا ہے، صومالیہ سے لے کر، لیبیا سے لے کر ، سریہ (شام) سے لے کر، ساری مسلمان دنیا میں کس طرح کا ؑازب آیا ہوا ہے اور ہم وہ پاکستان ہیں جو ایک مضبوط فوج کی وجہ سے بچے ہوئے ہیں’۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ‘ہم وہ لوگ ہیں جو اس ملک کے ادارے مضبوط کریں گے ، اور کبھی کوئی تنقید کرتے بھی ہیں اپنی فوج پر تو اس کی بہتری کے لئے کرتے ہیں، تعمیری تنقید کرتے ہیں’۔

SHARE

LEAVE A REPLY