محکمہ داخلہ پنجاب نےضمانت ختم ہونے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو آج شام 5 بجے تک جیل پہنچنے کی ہدایت کردی۔
محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلوس کی صورت میں جیل آنا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہوگا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ ن نےاپنے قائد کو ریلی کی صورت میں جاتی امرا سے کوٹ لکھپت جیل تک لانے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کو آج شام 5 بجے تک جیل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ جلوس کی صورت میں جیل تک آنا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہوگا۔
واضح رہے کہ اس قبل میاں نواز شریف جب گرفتاری دینے کے لیے لندن سے پاکستان آئے تھے تو انہیں رات گئے جیل منتقل کیا گیا تھا۔













