ملک کے ناموردانشور،کالم نویس اور لاہور پریس کلب کے لائف ممبر عبدالقادر حسن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم عبدالقادر حسن کا شمارملک کے صف اول کے کالم نویسوں میں ہوتا تھا،وہ تمام زندگی شعبہ صحافت سے وابستہ تھے اور صحافیوں کے استادوں کے استاد تھے۔
وہ تمام زندگی شعبہ صحافت سے وابستہ تھے اور صحافیوں کے استادوں کے استاد تھے، تمام ملک کی صحافی برادری کے لئے ان کی وفات ایک سانحہ عظیم ہے ،
لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئرنائب صدر رائے حسنین طاہر، سیکرٹری بابرڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی زاہد حسین شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے سینئرصحافی عبدالقادر حسن کے انتقال پرشدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام ملک کی صحافی برادری کے لئے ان کی وفات
ایک سانحہ عظیم ہے، ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔مرحوم عبدالقادر حسن کے صاحبزادے اطہر اعوان پاکستان ایئرلائنز میں پبلک ریلیشنز منیجر ہیں۔













