امریکا اور جنوبی کوریا کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے صرف چند ہفتوں کے دوران ایک دوسرے بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل پہلے کی نسبت زیادہ اونچائی اور دوری پر مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق یہ میزائل تقریباً 45 منٹوں تک فضا میں رہا اور 3 کلومیٹر کی اونچائی پر جانے کے بعد جاپانی سمندری حدود میں گرا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے ترجمان جیف ڈیوس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شمالی کوریا کے اس عمل کا جائزہ لے رہے ہیں اور بہت جلد مزید معلومات میسر ہو گی۔ جاپان کے وزیر اعظم شِنزو آبے نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ میزائل جاپان کے علاقے پر گرا ہو۔ تجربے کا مناسب جواب دینے کی غرض سے جاپانی اہل کاروں کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY