سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ ہو نے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس طلب کرلیا جو آخری خبروں تک اسلام آباد میں جاری ہے
ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء اور مشیر وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئےجبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی خصوصی طیارےکے ذریعے سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کور ٹ کی جانب سے پاناما عملدرآمد کیس میں فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد وفاقی وزرا اور ن لیگ کے اہم رہنماؤں کو مشاورت کے لئے بلایا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو پاناماکیس سےمتعلق قانونی ٹیم بھی بریفنگ دے رپی ہے۔
دوسری جانب بنی گالہ میں عمران خان کی صدارت میں پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں آئیندہ کی حکمت عملی پر غور ہو رہا ہے
پاناما کیس میں تحریک انصاف فریق جماعت ہے اور پی ٹی آئی کی جانب سے نعیم بخاری نے سپریم کورٹ میں آج بھی دلائل دیئے تھے۔













