کبھی آرمی چیف سے ملاقات کا نہیں کہا، پی ٹی آئی چیئرمین کا نیایوٹرن

0
2311

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دوبارہ سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان نے ایک اور یو ٹرن لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی آرمی چیف سے ملاقات کا نہیں کہا۔

عمران خان نے کہا کہ 8 مارچ کے واقعات 25 مئی کا پارٹ ٹو تھا، لاہور میں 144 ختم ہوگئی ہے دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، وہی آفیسرز کل کے واقعے میں ملوث ہیں جو 25 مئی کو تھے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا پلان ہے کہ عمران خان گرفتار ہو یا نااہل،پھرہی انتخاب کروائیں گے۔

دوسری جانب بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہ مجھ سے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو میں نے کہا کہ میں سیاسی آدمی ہوں، اس لئے چوروں کے علاوہ سب سے بات کروں گا۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہیں، جس جماعت کے ساتھ ملک کے عوام ہوں تو اسے بیساکھیاں درکار نہیں ہوتی ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے ہمارے لیے کوئی فرق نہیں پڑا بلکہ سختیاں بڑھ گئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY