پی پی سے ملاقات مثبت رہی، 10 جون کو بامقصد بجٹ پیش کریں گے، وفاقی وزیر خزانہ

0
645

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے آج کی ملاقات بہت مثبت رہی، 10 جون کو بامقصد بجٹ پیش کریں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آج كی ملاقات بہت مثبت رہی، اس ہفتے كے آخر میں دوبارہ ملاقاتیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف، اتحادی اور اسٹیک ہولڈرز كو ساتھ لے كر چلنا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پوری كوشش ہے كوئی نیا ٹیكس نہ لگایا جائے، انفورسمنٹ اور ٹیكس نیٹ وسیع كر كے ٹیكس وصولی میں بہتری لائی جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY