رینجرز نے لانڈھی میں چھاپہ مارتے ہوئے ایک مکان سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے کارندوں نے چھپایا تھا۔

کراچی میں رینجرز ایکشن میں آگئی، لانڈھی نمبر 6 کے مکان میں چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔

برآمد کیے گئے اسلحے میں 6 کلاشنکوف،ایک 8 ایم ایم رائفل، دو سیون ایم ایم رائفلیں، ایک رپیٹر، 30 بور کے پانچ پستول اور مختلف اقسام کے 554 راؤنڈ شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے عناصر نے چھپایا تھا۔ اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے لیے استعمال ہونا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY