ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رشید گوڈیل نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

ایم کیو ایم کے سابق رہنما رشید گوڈیل نے بنی گالہ میں پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل بھائی کی تحریک انصاف میں شمولیت کی بے حد خوشی ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا فنانشل حب ہے اور کراچی اٹھ نہیں رہا، اس لیے پاکستان بھی اوپر نہیں جارہا لہذا کراچی کو تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کے آنے سے کراچی کو پرانی ٹیم کے ساتھ مل کر منظم کریں گے اور آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف کراچی میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی پارٹی ہوگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY