’کابینہ میں شامل نہ ہونے کی وجہ چند روز میں سامنے لاؤں گا‘چوہدری نثار علی خان

0
900

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ملک کو خطرات درپیش ہیں اور ہم اپنے جھگڑوں میں مصروف ہیں جبکہ وہ آئندہ چند دن میں موجودہ وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کی وجہ سامنے لائیں گے۔

روات سے سرال تک دو رویہ سڑک اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی تعمیر کی افتتاحی تقریب کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ملک کو خطرات درپیش ہیں اور ہمیں ملک کی حالات و خطرات کی پرواہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’آج کل پاکستان کی سیاست بہت مشکل ہوگئی ہے، سیاست میں عزت بہت تھوڑی رہ گئی ہے اور سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم ہوگئی ہے۔‘

چوہدری نثار نے کہا کہ ’اس ملک میں حکومتوں کو خوش آمدوں کا کلچر کھا گیا لیکن میں سچ بات کرتا ہوں چاہے کسی کو اچھی لگے یا بری، عزت عہدوں میں نہیں کردار میں ہوتی ہے جبکہ چند روز میں وضاحت کروں گا کہ نئی کابینہ میں کیوں شامل نہیں ہوا۔‘

انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق کہا کہ ’نواز شریف سے وزارت عظمیٰ تو لے لی گئی لیکن عوامی قیادت کا عہدہ کوئی نہیں لے سکتا جبکہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ ملک اور پارٹی نواز شریف کی قیادت ہی میں مضبوط ہو سکتے ہیں۔‘

SHARE

LEAVE A REPLY