مریم نواز کا حلقہ ایک بار پھر تبدیل، این اے 127 سے ٹکٹ جاری

0
54

سابق وزیرِاعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا حلقہ ایک مرتبہ پھر تبدیل کرتے ہوئے انھیں لاہور کے حلقہ این اے 127 سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق این اے 127 میں مریم نواز کا مقابلہ تحریکِ انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ سے ہو گا۔

یاد رہے کہ مریم نواز کو اس سے پہلے این اے 125 سے امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔ این اے 125 سے کون امیدوار ہو گا؟ اس بارے میں ابھی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

خبریں ہیں کہ این اے 125 سے ملک پرویز یا بلال یاسین میں سے ایک کو امیدوار چنا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY