امریکی نائب صدر کے دورے پر احتجاج کیا جائے گا، الفتح

0
106

فلسطینی صدر محمود عباس کی سیاسی جماعت الفتح نے اعلان کیا ہے کہ اگلی بدھ کو امریکی نائب صدر مائیک پینس کی اسرائیل آمد پر احتجاج کیا جائے گا۔ پینس بدھ کو مصر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسرائیل پہنچیں گے۔

یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے تناظر میں فلسطینی قیادت نے نائب صدر پینس کے ساتھ اپنی ملاقاتیں منسوخ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ امریکی صدر کی انتظامیہ کے مطابق پینس کے دورے کا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY