کرسمس کی تیاریاں ،برلن میں لائٹ شو

0
813

کرسمس کی آمد سے قبل جرمنی کے دار الحکومت برلن میں شاندار لائٹ اور میوزک شو کاآغاز ہوگیا ہے جس میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔

برلن کے ڈاہلیم بوٹینیکل گارڈن میں منعقد کیے جانے والے اس لائٹ اینڈ میوزک شو کے دوران پارک کو لاکھوں لائٹوں سے سجایا گیا ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔

اس موقع پر کرسمس ٹری کو بھی مختلف لائٹوں سے روشن کرکے وہاں رکھا گیا ہے جو شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ یہ میلہ 6جنوری تک جاری رہے گا جبکہ اس دوران لاکھوں افراد یہاں کا رخ کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY