روس نے ایسی خبروں کی ترديد کر دی ہے کہ اس کا کوئی فوجی شام ميں مارا گيا ہے۔ قبل ازيں عسکریت پسند گروپوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ایک امریکی مانیٹرنگ ویب سائٹ ’سائٹ‘ کے مطابق شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے جنگجوؤں نے شام میں ایک روسی فوجی افسر کا سر قلم کر دیا ہے۔
داعش نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں ایک ایسے یرغمالی کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو ان شدت پسندوں کے بقول شام میں گرفتار کیا جانے والا ایک روسی انٹیلیجنس افسر تھا۔
شام میں روسی دستے صدر بشار الاسد کی حمایت میں ان باغیوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف لڑ رہے ہیں، جو صدر اسد کو اقتدار سے علیحدہ کرنا چاہتے ہیں۔













