وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شہید راشد منہاس کے گھر گئے، جہاں انہوں نے راشد منہاس کی شہادت اور زندگی پر ان کے گھروالوں سے تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے راشد منہاس کے خاندان کے ساتھ شہید فلائنگ آفیسر کی یادگار تصاویر دیکھیں.

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے راشد منہاس کے گھر میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران اُن کا کہنا تھا کہ آج ہم 54 واں یوم دفاع پاکستان منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج میں نے راشد منہاس شہید کی والدہ اور خاندان سے ملاقات کی۔ جب تک ہمارے ملک کی مائیں ایسے جوان پیدا کرتی رہیں گی اس ملک کو کوئی دشمن نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں شہیدوں کی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

SHARE

LEAVE A REPLY